بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "sundaytimes" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ديگر ممالك میں سفر كا ارادہ ركھنے والے مسلمان اس سائٹ پر رجوع كر كے غير مسلم ممالك میں حلال كھانوں كو پيش كرنے والے ہوٹلوں اور ريسٹورنٹز كے بارے میں معلومات حاصل كر سكتے ہیں۔
اسی طرح اس سائٹ پر آن لائن ہوٹل كو رزرو كرنے كی سہولت بھی موجود ہے اور اس وقت اس سائٹ پر سنگاپور، چين، ويت نام، تھائی لينڈ، انڈونيشيا، ملائيشيا، بحرين، قطر، كوريا اور سری لنكا كے ۶۰ ہوٹلوں كی فہرست موجود ہے۔ مسلمان مسافر مزيد معلومات كے لیے اس سائٹ www.crescentrating.com پر رجوع كر سكتے ہیں۔
497150