سنگاپور میں مسلمان مسافروں كے لیے خصوصی ويب سائٹ كا افتتاح

IQNA

سنگاپور میں مسلمان مسافروں كے لیے خصوصی ويب سائٹ كا افتتاح

13:33 - November 23, 2009
خبر کا کوڈ: 1853133
بين الاقوامی گروپ: سنگاپور كی "crescentrating" كمپنی كہ جو حلال مصنوعات كو تيار كرتی ہے دنيا كے مسلمان مسافروں كے لیے ايك خصوصی ويب سائٹ كا افتتاح كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "sundaytimes" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ديگر ممالك میں سفر كا ارادہ ركھنے والے مسلمان اس سائٹ پر رجوع كر كے غير مسلم ممالك میں حلال كھانوں كو پيش كرنے والے ہوٹلوں اور ريسٹورنٹز كے بارے میں معلومات حاصل كر سكتے ہیں۔
اسی طرح اس سائٹ پر آن لائن ہوٹل كو رزرو كرنے كی سہولت بھی موجود ہے اور اس وقت اس سائٹ پر سنگاپور، چين، ويت نام، تھائی لينڈ، انڈونيشيا، ملائيشيا، بحرين، قطر، كوريا اور سری لنكا كے ۶۰ ہوٹلوں كی فہرست موجود ہے۔ مسلمان مسافر مزيد معلومات كے لیے اس سائٹ www.crescentrating.com پر رجوع كر سكتے ہیں۔
497150

نظرات بینندگان
captcha