ناروے میں عزاداری سيد الشہداء كا اہتمام

IQNA

ناروے میں عزاداری سيد الشہداء كا اہتمام

12:41 - December 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1863632
بين الاقوامی گروپ: ناروے كے دارالحكومت "اوسلو" میں چار شيعہ مراكز میں عزاداری سيدالشہداء كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے "صوت العراق" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شہر اوسلو میں امام مہدی انسٹیٹيوٹ، اسلامی مركز امام رضا، اسلامی مركز اہل بيت(علیہم السلام) اور اسلامی مركز توحيد میں عزاداری سيدالشہداء كا اہتمام كيا گيا ہے۔
امام مہدی انسٹیٹيوٹ میں حجت الاسلام والمسلمين شيخ "ميثم الخفاجی" مجلس سيد الشہداء سے خطاب كرتے ہیں جبكہ اسلامی مراكز امام رضا علیہ السلام اور اہل بيت(ع) میں مجالس امام حسين علیہ السلام سے خطاب "سيد ہاشم موسوی" اور "سيد عبدالغفار المفصل" كرتے ہیں۔
اسلامی مركز "توحيد" میں بھی خواتين عزاداری سيد الشہداء كا اہتمام كرتی ہے۔
511329

نظرات بینندگان
captcha