بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ علاقہ بالكان نے سعودی روزنامہ "الاقتصادیہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوتيرس سوتيريو نے اس بارے میں كہا ہے كہ قبرس، آئندہ سال غير ملكی سرمایہ كاری كو جذب كرنے كی كوشش كرے گا۔
قبرس كے بينكوں كے ايك عہديدار نے بھی اس سلسلے میں كہا ہے كہ دنيا كے معاشی بحران میں اسلامی سرمایہ كاری كو وسعت دی جا سكتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ بہت سے سرمایہ كار، اسلامی شريعت كے مطابق سرمایہ كاری كرنے كو پسند كرتےہیں كيونكہ اس قسم كی سرمایہ كاری ملموس اور مشخص پروڈكشنز كی ضرورت پر زور ديتی ہے۔
517317