مدينہ منورہ میں اسلامی وقف كے بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

IQNA

مدينہ منورہ میں اسلامی وقف كے بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

14:03 - January 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1868141
بين الاقوامی گروپ: مدينہ منورہ كی اسلامی يونيورسٹی میں ۳ جنوری سے "اسلامی وقف، اقتصادی اور ثقافتی ترقی میں اس كا كردار" كے موضوع پر تيسرے بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا ہے جو ۵ جنوری تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيا كے بعض محققين اور ماہرين اس تين روزہ سيمينار میں شركت كرتے ہوئے اسلامی معاشروں كی ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں وقف كے استحكام كے لئے جديد تجاويز اور مشوروں كو پيش كریں گے۔
مدينہ كی اسلامی يونيورسٹی كے انچارج "محمد العقلا" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں محققين، سماجی ميل جول میں وقف كا كردار، معاشرے كی فضا میں اسلامی وقف، وقف كے كردار كو بہتر بنانے كے لئے كی جانے والی كوششیں، موجود وقفی انسٹیٹيوٹز كے لئے منظم پروگرامنگ كی اہميت وغيرہ جيسے موضوعات پر اپنے اپنے مقالے پيش كریں گے۔
517274

نظرات بینندگان
captcha