سعودی عرب كے شہر "ہفوف" میں علمائے شيعہ اور اہل سنت كا اجتماع

IQNA

سعودی عرب كے شہر "ہفوف" میں علمائے شيعہ اور اہل سنت كا اجتماع

12:38 - January 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1871027
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے صوبے الاحساء كے شہر ہفوف میں ۱۰ جنوری كو "الحبيب محمد(ص)" كے نام سے سعودی عرب كے علمائے شيعہ اور اہل سنت كا اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل راصد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صوبے الاحساء میں اقليتوں كے دفتر انفارميشن اور ارشاد كی كوششوں سے یہ نشست شہر ہفوف كے "السرايا" ہال میں منعقد ہو رہی ہےجس میں سعودی عرب كے بعض شيعہ اور سنی علماء شركت كر رہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس اجتماع كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے اراكين نے سعودی عرب كے صوبے الاحساء كے وزير اعلی "بدربن جلوی" سے ملاقات كرتے ہوئے آيت اللہ سيستانی كی اہانت كرنے والے وہابی شدت پسند عالم دين محمد العريفی كی اس نشست میں شركت كی مخالفت كی ہے۔
صوبہ الاحساء كے وزير اعلی نے بھی اس نشست میں العريفی كی شركت كو بعيد قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ صوبہ الاحساء كے بہت سے شہريوں نے بھی العريفی كی شركت كی مخالفت كی ہے۔
520612

نظرات بینندگان
captcha