تركی میں اسلامی تمدن كے بارے میں دستاويزی فلم كی تياری

IQNA

تركی میں اسلامی تمدن كے بارے میں دستاويزی فلم كی تياری

12:13 - January 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1875011
بين الاقوامی گروپ: تركی كی باغچہ شہر يونيورسٹی سے وابستہ تمدنوں كے تحقيقی سنٹر (medam) كی كوششوں سے آئندہ چند مہينوں میں مغرب كی طرف نہر نامی دستاويزی فلم كی تياری شروع ہو جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے timeturk كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ دستاويزی فلم ايك انگريزی فلم انڈسٹری كے تعاون سے ۱۳ قسطوں اور مختلف زبانوں میں بنائی جائے گی۔
تمدنوں كے تحقيقی سنٹر كے سربراہ اور اسلامی فلسفہ كے استاد "بكير كارلئغا" نے اس سنٹر كے بارے میں كہا ہے كہ یہ سنٹر ۲۰۰۸ء میں تاسيس ہوا تھا اور یہ استنبول كی باغيچہ شہر يونيورسٹی سے وابستہ ہے اور اس سنٹر كی سرگرميوں میں سے ملكی اور بين الاقوامی سطح پر اسلامی تہذيب وتمدن كا تعارف كروانے كے سلسلے میں سيمينار كا انعقاد شامل ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سنٹر كی سرگرميوں كے سلسلے كو جاری ركھتے ہوئے ہم نے اسلامی تمدن كے بارے میں ايك دستاويزی فلم بنانے كا فيصلہ كيا ہے لہذا ہم نے امريكی معروف ہدايتكار "جان ميليوس" كو اس فلم كے پروڈيوسر كے طور پر دعوت دی ہے۔
525557

نظرات بینندگان
captcha