پبلشروں كے ہمراہ دنيائے اسلام كے نامور مولفين كا ہونا ضروری ہے

IQNA

پبلشروں كے ہمراہ دنيائے اسلام كے نامور مولفين كا ہونا ضروری ہے

12:58 - January 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1875055
ادب گروپ: عالم اسلام كے پبلشروں كے بين الاقوامی اجلاس كی علمی كمیٹی نے اپنے آخری اجلاس میں اس اجلاس میں عالم اسلام كے نامور مولفين اور رائٹروں كی شركت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عالم اسلام كے پبلشروں كے بين الاقوامی اجلاس كے ادارہ نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالم اسلام كے پبلشروں كے بين الاقوامی اجلاس كے سيكرٹری جنرل " علی زارعی نجفدری" نے اس اجلاس كے مقاصد اور پروگراموں كے بارے میں كہا ہے كہ یہ اجلاس بہت سے حوزوی اور يونيورسٹی نامور مولفين اور دانشوروں كی علمی صلاحيتوں سے استفادہ كرنا ہے جن میں سے بعض مولفين اور رائٹر اس اجلاس كی علمی كمیٹی كے ركن ہیں۔
انہوں نے اس اجلاس كی علمی كمیٹی كے اراكين سے مطالبہ كيا ہے كہ عالم اسلام كے نامور مولفين اور دانشوروں كی قلمی اور فكری صلاحيتوں سے زيادہ سے زيادہ استفادہ كرنے اور اس اجلاس كو بہتر سے بہتر بنانے كے لئے كوشش كریں۔
ياد رہے كہ عالم اسلام كے پبلشروں كا بين الاقوامی اجلاس اپريل اور مئی میں تہران میں منعقد ہو گا۔
525372
نظرات بینندگان
captcha