الجزائر میں گيارہویں قرآنی ہفتے كا انعقاد

IQNA

الجزائر میں گيارہویں قرآنی ہفتے كا انعقاد

12:54 - February 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1881522
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كے دارالحكومت "الجزيرہ" میں ۳ مارچ كو اس ملك كے صدر كی نگرانی میں گيارہواں قرآنی ہفتہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے elmoudjahid كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كی وزارت مذہبی امور كے شعبہ تعليمات قرآنی كے قائم مقام "محمد ادير مشنان" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پروگرام كو بہتر سے بہتر طور پر منعقد كرنے كے لئے "دارالام محمدیہ" میں سرگرميوں كا سلسلہ جاری ہے اور صبح كے وقت سيمينار اور بعد از ظہر قرآنی مقابلے منعقد ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حفظ، قرائت، تجويد اور تفسير قرآن كريم كے ابتدائی مراحل میں منتخب ہونے والے ۴۵ قراء اور حفاظ اس دن آپس میں مقابلہ كریں گے اور اس مقابلہ میں حصہ لينے والے مردوں كی عمر ۲۵ سال سے كم اور عورتوں كی عمر ۱۵ سال سے كم ہونی چاہیے۔
533127

نظرات بینندگان
captcha