امارات میں "رأس الخيمہ" نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

امارات میں "رأس الخيمہ" نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

12:50 - February 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1883161
بين الاقوامی گروپ: امارات كے شہر رأس الخيمہ میں ۱۵ فروری سے ۲۶ فروری تك "رأس الخيمہ" نامی دسویں قرآنی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے "رأس الخيمہ" نامی مقابلے كے انچارج ''عمر بن عبدالعزيز القاسمی" نے ايك پريس كانفرنس میں اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا یہ مقابلے خواتين و حضرات كےدرميان منعقد ہوں گے اور اس مقابلہ میں حصے لينے كےلئے ۱۸۸ افراد نے نام درج كروانے ہیں جن میں ان مقابلوں كے لئے ۱۰۷ افراد كا انتخاب ہو گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے چار شعبوں میں منعقد ہوں گے جن میں حفظ كل قرآن، ۲۰ سپاروں كا حفظ، ۱۰ سپاروں كا حفظ، اور ۵ سپاروں كا حفظ شامل ہیں اور ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے ۲۵۰ ہزار اماراتی درہم كے انعامات مقرر كیے ہیں جو منتخب افراد كو عطا كیے جائیں گے۔
535064

نظرات بینندگان
captcha