جمہوریہ آذربائيجان میں چہلم امام حسين علیہ السلام كی مناسبت سے عزاداری كے پروگرام كا انعقاد

IQNA

جمہوریہ آذربائيجان میں چہلم امام حسين علیہ السلام كی مناسبت سے عزاداری كے پروگرام كا انعقاد

12:34 - February 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1883180
فن وثقافت گروپ: جمہوریہ آذربائيجان میں امام حسين علیہ السلام اور ان كے باوفا اصحاب كی شہادت كے چہلم كی مناسبت سے عزاداری كا پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' شعبہ جمہوریہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ آذربائيجان كے تمام امام بارگاہوں اور مساجد منجملہ باكو كے اہل بيت(ع) امامبارگاہ میں اباعبداللہ الحسين علیہ السلام كے چہلم كی مناسبت سے ۴ فروری كو عزاداری كے پروگرام منعقد ہوئے ہیں۔
جمہوریہ آذربائيجان كے كثير تعداد شيعوں نے ان پروگراموں میں شركت كر كے نوحہ خوانی اور سينہ زنی كی ہے۔
باكو میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے حجۃ الاسلام سيد علی اكبر اجاق نژاد نے اس پروگرام میں امام حسين علیہ السلام كی تحريك كی خصوصيات اور آنحضرت(ع) كی پيروی كرنے كے بارے میں تقرير كی ہے۔
535131
نظرات بینندگان
captcha