قطر میں طلباء كے لئے قرآن وحديث كے سالانہ مقابلوں كا انعقاد

IQNA

قطر میں طلباء كے لئے قرآن وحديث كے سالانہ مقابلوں كا انعقاد

13:49 - February 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1884413
بين الاقوامی گروپ: قطر كی يونيورسٹی كے اسلامی مطالعاتی اور تھيالوجی كالج كی دينی اور ثقافتی امور كی كمیٹی كی كوششوں سے ۳ مارچ كو طلباء كے لئے حفظ و قرائت قرآن كريم اور حفظ حديث شريف كے سالانہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر يونيورسٹی كے تھيالوجی كالج كی دينی اور ثقافتی امور كی كمیٹی نے كہا ہے كہ یہ مقابلے حفظ اور قرائت قرآن كريم كے چار شعبوں حفظ و قرائت، كل قرآن كريم پہلے پندرہ سپاروں كے حفظ، دوسرے پندرہ سپاروں كے حفظ، سورہ يسیں سے آخر قرآن تك كے حفظ میں منعقد ہوں گے۔
اس كمیٹی نےمزيد كہا ہے كہ قطر يونيورسٹی سے وابستہ كالجز كے تمام طلباء و طالبات ان مقابلوں میں حصہ لے سكتے ہیں اور ان مقابلوں میں حصہ لينے كےلئے نام اندراج كروانے كی آخری تاريخ ۱۴ فروری بروز اتوار ہے۔
536769

نظرات بینندگان
captcha