امان میں "معبد خيالی، یہودی سازی قدس كا بہانہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

امان میں "معبد خيالی، یہودی سازی قدس كا بہانہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:30 - February 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1887210
فن وثقافت گروپ: اردن كی انجمن مولفين سے وابستہ فلسطينی كمیٹی كی كوششوں سے ۱۳ فروری كو اس ملك كے دارالحكومت امان میں "معبد خيالی، یہودی سازی قدس كا بہانہ" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں اردنی شہريوں اور بعض ثقافتی ماہرين نے شركت كی ہے۔
اردنی رائٹر اور محققين "محمد عواد" نے اس سيمينار میں یہودی سازی قدس كو قانونی ظاہر كرنے كی غرض سے توريت میں ہونے والی تحريفات كا جائزہ ليا ہے۔
عواد نے كہا ہے كہ مقبوضہ فلسطين اور دنيا كے ديگر علاقوں كا كوئی بھی یہودی مسجد الاقصی كے نزديك يا اس كے نيچے "معبد خيالی" كے موجود ہونے پر دليل پيش نہیں كر سكتا كيونكہ اس قسم كے خيالی معبد كا كوئی وجود نہیں ہے۔
539245

نظرات بینندگان
captcha