بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے روزنامہ "peninsula" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے ايك عہديدار "اسماعيل الداوی" نے قطر میں "انجمن اصلاحی ہندوستان" كی كوششوں سے اس ملك كے دارالحكومت دوحہ میں جاری ہونے والے اس منصوبے كا افتتاح كيا ہے۔
اس منصوبے میں گفتگو، مناظرہ، گول ميزكانفرنس، سيمينار، مطالعاتی ٹوورز اور مختلف اسلامی موضوعات كے بارے میں سيمينارز كے انعقاد جيسے پروگرام شامل ہیں اور یہ منصوبہ دو مہينے تك جاری رہے گا۔
الداوی نے اس منصوبے كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ زندگی كے تمام مراحل میں اسلامی اصولوں كی پيروی كریں۔قرآن كريم اور حضرت محمد(ص) كی تعليمات كی اطاعت كرتے ہوئے ديگر انسانوں كے لئے نمونہ عمل ہے۔
543443