بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی APP كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستانكے شہروں منجملہ اسلام آباد اور راولپنڈی كی سڑكوں پر جشن وسرور كا سماں قابل ديد ہے۔
پاكستان كے مختلف شہروں كے گلی كوچوں، بازاروں اور سڑكوں پر سبز رنگ كے پرچم اور بينر نصب كیے گئے ہیں جن پر قرآنی آيات، احاديث نبوی اور رسول اكرم(ص) كی مدح پر مشتمل اشعار كو تحرير كيا گيا ہے۔
اس كے علاوہ عيد ميلاد النبی(ص) كی مناسبت سے جشن وسرور اور رسول اكرم(ص) كی نعت كی محافل منعقد ہوئی ہیں۔
543895