بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الجزيرہ نیٹ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كے وزير داخلہ "توماس دومزيير" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس سالانہ نشست میں دين اسلام، جرمنی معاشرے كا جزء لاينفك، جرمنی كے سركاری سكولوں میں مسلمان طلباء كے لئے دين اسلام كی تدريس، جرمنی كی يونيورسٹيوں میں ائمہ مساجد كی تعليم و تربيت، شدت پسند كے خلاف جدوجہد اور مرد و عورت كے درميان مساوات جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
انہوں نے اس نشست میں شركت كرنے والی اسلامی آرگنائزيشنز سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ جرمنی كے آئين اور اس ملك كے سماجی نظام كو قبول كریں۔
اس نشست میں جرمنی كی اسلامی آرگنائزيشنز كے نمائندوں كے علاوہ جرمنی كے وزير داخلہ اور اس ملك كے وزير تعليم "آنتہ شاوان" بھی شركت كریں گے۔
550586