مصر كے رائٹر كی تجويز پر مصری علماء كا رد عمل

IQNA

مصر كے رائٹر كی تجويز پر مصری علماء كا رد عمل

14:06 - March 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1899063
بين الاقوامی گروپ: مصر كے ايك رائٹر اور سماجيات كے پروفيسر "سيد القمنی" نے حكومت كو تجويز دی ہے كہ وہ صحرائے سنيا میں ايك اور كعبہ كی تعمير كرے تاكہ مسلمان پورے سال میں خدا كے اس نئے گھر كی زيارت كے لئے جائیں ان بیہودہ بيانات پر مصری علماء نے شديد رد عمل كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "leblover.com" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الازہر يونيورسٹی كے سابق سربراہ اور مصری پارليمنٹ كے دينی سيشن كے سربراہ "احمد عمر ہاشم" نے كہا ہے كہ سيد القمنی كے اظہارات خرافات میں جو جواب كے قابل نہیں ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تمام انبياء الہی كے دور میں كعبہ شريف مكہ میں تھا اور قرآن كريم میں بھی اس كا ذكر موجود ہے بنا برایں اس جاہل مصری رائٹر كے بيانات خرافات ہیں كہ جن پر توجہ نہیں دينی چاہیے۔
553192

نظرات بینندگان
captcha