بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی پارليمنٹ كے ركن "شعيب المويزری" نے اس بارے میں كہا كہ قرآن كريم كا یہ تخصصی مطبع دنيا كی جديد ٹيكنالوجی سے ليس ہو گا اور كويت اور دوسرے ممالك میں قرآن كريم كی اشاعت اور تقسيم كے سلسلے میں سرگرمياں انجام دے گا۔
انہوں نے اس مطبع پر كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی نگرانی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ قرآن كريم كا یہ تخصصی مطبع عنقريب كويت میں افتتاح ہو گا۔
553077