سعودی عرب میں قرائت قرآن كريم كی پانچویں بين الاقوامی محفل كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب میں قرائت قرآن كريم كی پانچویں بين الاقوامی محفل كا انعقاد

12:43 - April 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1902669
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر "سیھات" كی مسجد "امام حسن(ع)" میں ۴ اپريل كو قرائت قرآن كريم كی پانچویں بين الاقوامی محفل منعقد ہوئی ہے جس میں سعودی عرب اور پرشين گلف كے ممالك كے قراء نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "qatifnews.com" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شہر سیھات كی "انوار القرآن" كمیٹی كی كوششوں سے ۴ اپريل كو منعقد ہونے والی اس قرآنی محفل میں قرآنی قراء كے علاوہ سعودی عرب اور پرشين گلف كے ممالك كی دينی اور سماجی شخصيات نے بھی شركت كی ہے۔
اس قرآنی محفل كے ساتھ ساتھ سعودی عرب كے صوبے قطيف كے قرآنی محققين كی قرآنی تاليفات كو پيش كرنے كے لئے ايك نمائش بھی لگائی گئی ہے۔
557701

نظرات بینندگان
captcha