بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے بحرين كے روزنامہ "الوقت" كے حوالے سے نقل كيا ہے تھائی لينڈ كے وزير اعظم نے "منامہ" میں اپنے بحرينی ہم منصب سے ملاقات كے دوران دونوں ممالك كے درميان اقتصادی روابط كا جائزہ ليا ہے اور طرفين نے اسلامی بينك كاری كے ميدان میں ايك دوسرے سے تعاون كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
تھائی لينڈ كے وزير اعظم نے اس ملاقات میں اسلامی تربيتی سرگرميوں میں دو طرفہ تعاون كے فروغ كے لئے اميد كا اظہار كيا ہے اور بحرين كی يونيورسٹی میں حصول علم كے لئے تھائی لينڈ كے مسلمان طلباء كو مناسبت سہوليات فراہم كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
558732