اسلامی بينك كاری كے ميدان میں تھائی لينڈ كا بحرين سے تعاون

IQNA

اسلامی بينك كاری كے ميدان میں تھائی لينڈ كا بحرين سے تعاون

12:40 - April 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1904084
فن وثقافت گروپ: تھائی لينڈ كے وزير اعظم نے بحرينی ہم منصب سے ملاقات كے دوران اسلامی بينك كاری كے ميدان میں دونوں ممالك كے تعاون كے فروغ كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے بحرين كے روزنامہ "الوقت" كے حوالے سے نقل كيا ہے تھائی لينڈ كے وزير اعظم نے "منامہ" میں اپنے بحرينی ہم منصب سے ملاقات كے دوران دونوں ممالك كے درميان اقتصادی روابط كا جائزہ ليا ہے اور طرفين نے اسلامی بينك كاری كے ميدان میں ايك دوسرے سے تعاون كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
تھائی لينڈ كے وزير اعظم نے اس ملاقات میں اسلامی تربيتی سرگرميوں میں دو طرفہ تعاون كے فروغ كے لئے اميد كا اظہار كيا ہے اور بحرين كی يونيورسٹی میں حصول علم كے لئے تھائی لينڈ كے مسلمان طلباء كو مناسبت سہوليات فراہم كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
558732

نظرات بینندگان
captcha