بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق طرابلس كے محكمہ اوقاف اسلامی كے شعبہ دينی تعليم اور "مودت" نامی جمعيت ارشاد خاندان كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس كورس میں طرابلس كے مڈل اور ہائی سكولوں كی ۲۰ طالبات نے شركت كی ہے۔
اس كورس میں "ازدواج كی اہميت اور فوائد اور شوہر يا بيوی كے انتخاب كی ترجيحات"، "شوہر كے انتخاب كے بارے میں نظريات اور اس فيصلے كے موثر اسباب"، "شوہر كے انتخاب كے لئےاسلامی معيار"، "شوہر يا بيوی كے انتخاب كے مراحل"، "انتخابات كے مسئلے میں خاندان كی شركت"، "شوہر يا بيوی كے لئے ديندار افراد كو ترجيح' جيسے موضوعات كی تعليم دی گئی ہے۔
561301