الجزائر میں ايران كے قرآنی ہفتے كے انعقاد كی تجويز پيش كی گئی ہے

IQNA

الجزائر میں ايران كے قرآنی ہفتے كے انعقاد كی تجويز پيش كی گئی ہے

13:40 - April 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1906612
قرآنی سرگرمياں گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ نے الجزائر كے وزير اوقاف ومذہبی امور سے ملاقات كے دوران اس ملك میں ايران كے قرآنی ہفتے كے انعقاد كی تجويز پيش كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ "مہدی مصطفوی" نے ۱۰ اپريل كو الجزائر كے وزير اوقاف ومذہبی امور "بوعبداللہ غلام اللہ" سے ملاقات كے دوران اس تجويز كے بارے میں كہا كہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كا ايك اصلی پروگرام پوری دنيا میں قرآنی ہفتوں كا انعقاد ہے اور مجھے اميد ہے كہ الجزائر اس ہفتے كےانعقاد كے لئے تعاون كرے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمارے لئے باعث فخر ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران انفرادی اور سماجی پہلووں میں قرآنی اقدار كی توسيع بہت زيادہ اہميت ديتا ہے اور قرآن كريم پر توجہ عالمانہ اور منطقی حركت میں اضافہ، افراطی اور تفريطی حركتوں كی روك تھام كی باعث ہے۔
561107

نظرات بینندگان
captcha