بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اباء" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انٹرنیٹ سے سائنس نے ۱۸ اپريل كو سعودی عرب كے وہابی مفتی محمد العريفی كا ايك آڈيو فائل شائع كی ہے كہ جس میں العريفی نے آيت اللہ سيستانی كی اہانت پر مبنی اپنے اقدام سے معذرت خواہی كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيعہ علماء سنی علماء سے بہت زيادہ باتقوی اور پرہيز گار ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جب آيت اللہ سيستانی كا گھر دكھايا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے كہ یہ شيعہ مرجع انتہائی زہد اور رياضت كی زندگی گزار رہے ہیں اور ان كی شان اور عظمت سنی علماء سے كہیں بالاتر ہے جو محلوں میں زندگی گزارتے ہیں۔
564851