بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے viva news سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انڈونيشيا كے شہر جكارتہ میں ۷ مئی كو شروع ہونے والے اس سيمينار میں انڈونيشيا، برونائی، ملائيشيا، سنگاپور، تھائی ليند، فلپائن، كمبوڈيا، آسٹريليا اور چين كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی معاشرے كی ترقی میں حفاظ قرآن كريم كے كردار كا جائزہ، حفاظ قرآن كی سرگرميوں میں اضافہ كے لئے مواقع كی فراہمی اور معاشرے بالخصوص سماجی ترقی میں حفاظ قرآن كريم كی شركت كے معيار كو پركھنا ہے۔
576866