عراق میں حالات كی كشيدگی پر آيت اللہ سيستانی كے نمائندے كے تشويش

IQNA

عراق میں حالات كی كشيدگی پر آيت اللہ سيستانی كے نمائندے كے تشويش

16:22 - May 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1923473
بين الاقوامی گروپ: امام جمعہ كربلا نے حرم امام حسين(ع) كے صحن مطہر میں سينكڑوں نمازيوں كے اجتماع سے اپنے خطاب كے دوران عراق میں حالات كی كشيدگی پر اظہار تشويش كرتے ہوئے اس قتل عام كے خاتمے كے لئے ايك حقيقی راہ حل پيش كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "اصوات العراق" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ سيستانی كے نمائندے "سيد احمد الصافی" نے اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں اس ملك میں حالیہ بدامنی كی لہر كی نسبت عراقی سياستدانوں كو خبردار كيا ہے۔
انہوں نے عراق كے حالیہ بم دھماكوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ جب ہم ان حالیہ بم دھماكوں كے بارے میں بات كرتے ہیں تو ان حملوں كا ذمہ دار كس كو ٹھہرائیں؟ سكيورٹی اداروں كو يا سياسی حكام يا صوبائی كونسلوں كو؟ الصافی نے اس مسئلے كے حل كے لئے ايك واقعی اور حقيقی راہ حل پيش كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
579347

نظرات بینندگان
captcha