بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ansar كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پورے چيچينيا كی ۴۶۰ سے زائد مساجد اور دينی سنٹرز میں اس سال طلباء كے لئے حفظ اور قرائت قرآن كريم كی كلاسیں منعقد ہو رہی ہیں۔
ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد، بچوں اور جوانوں كو قرآن كريم كی تعليم كی طرف راغب كرنا، سيرہ نبوی(ص) سے آگاہی، دين اسلام كے اصولوں كو تعليم دينا اور مختلف اديان كے پيروكاروں كے ساتھ امن كی زندگی گزارنے كے آداب كی تعليم دينا ہے۔
584665