اردن يونيورسٹی میں اديان كے مابين گفتگو كی نشست كا اہتمام

IQNA

اردن يونيورسٹی میں اديان كے مابين گفتگو كی نشست كا اہتمام

12:15 - June 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1936828
ثقافتی گروپ: اردن كی " آل بيت" يونيورسٹی كے فيكلٹی آف فقہی اور قانونی ريسرچ كی كوششوں سے اس يونيورسٹی میں اديان كے مابين گفتگو كی ايك خصوصی نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' شعبہ اردن نے اس ملك كی خبررساں ايجنسی "پترا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۶ جون كو آل بيت يونيورسٹی میں منعقد ہونے والی اس نشست میں اس يونيورسٹی كے فيكلٹی آف فقہی و قانونی ريسرچ كے سربراہ اور امريكی تمدنوں كے درميان تعاون اور تبادلہ خيال كے انسٹیٹيوٹ كے سربراہ نے شركت كی ہے۔
امريكی تمدنوں كے مابين تعاون اور تبادلہ خيال كے انسٹیٹيوٹ كے سربراہ نے اس نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ عربی يونيورسٹيوں میں اديان كے مابين گفتگو كے بارے میں خصوصی نشستوں كا انعقاد امريكہ كی مسلمان اقليتوں كے ان يونيورسٹيوں كے ساتھ تعاون كے فروغ كا باعث بنے گا۔
محمد عرفات نے مزيد كہا كہ اس قسم كی نشستوں كے انعقاد سے اسلام كے بارے میں مغرب كی نظريات میں تبديلی آئے گی جو نائن اليون كے بعد اسلام كے بارے میں غلط تصورات رائج ہو گئے ہیں۔
593814

نظرات بینندگان
captcha