برطانیہ كے شہر مانچسٹر میں ختم قرآن كی تقريب كا انعقاد

IQNA

برطانیہ كے شہر مانچسٹر میں ختم قرآن كی تقريب كا انعقاد

14:19 - June 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1943140
بين الاقوامی گروپ: ۱۸ جون ۲۰۱۰ء كو برطانیہ كے شہر مانچسٹر میں مسجد "الفرقان" میں ختم قرآن كی ايك تقريب منعقد ہوئی ختم قرآن كی اس تقريب كا اہتمام مانچسٹر میں مقيم برونائی كے طلباء نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'Bru Direct" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تقريب كا آغاز سورہ فاتحہ كی قرائت اور اختتام دعاء ختم قرآن كی قرائت كے ساتھ ہوا۔
اس تقريب كے انعقاد كا مقصد ان افراد كا شكریہ ادا كرنا تھا جو گزشتہ سال سے ختم قرآن كی تقريبات میں شركت كر رہے ہیں۔
طلباء ختم قرآن كی ان تقريبات میں قرائت قرآن كے علاوہ مفاہيم اور تفسير قرآن سے بھی آشنا ہوئے۔
600292

نظرات بینندگان
captcha