بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے برطانیہ كے اسلامی سنتر كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اجتماع میں شركت كرنے والے افراد اس اجتماع كے اختتام پر اپنے ايك بيانیے میں اليكٹرانك میڈيا كے ذريعے اسلامی وحدت كے ميدان كے مبلغين اور سرگرم عمل افراد سے زيادہ سے زيادہ ارتباط قائم كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے اور اسی طرح مسلمانوں كے درميان پيار ومحبت كی فضا قائم كرنے،گفتگو كی تہذيب كی ترويج اور اتحاد و وحدت كے افكار كی ترويج كے لئے ايك جريدے كی اشاعت كا مطالبہ كيا ہے۔
اس طرح اس بيانیے میں پيارومحبت، گفتگو، امت اسلام كے درميان اتحاد و وحدت كی ترويج كی غرض سے سیٹلائٹ چينلز اور ذرائع ابلاغ كے ذريعے اسلامی وحدت كی دعوت دينا جيسے موضوعات كی طرف اشارہ كيا گيا ہے۔
603438