بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے KALITELIHAYAT كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی جمہوريت يونيورسٹی كے فيكلٹی آف الہيات كے پروفيسر "سدات ٹارٹملواوغلو" اور عثمانجئك شہر كے مفتی "احمد اكيز" دينی اداروں كے ملازمين، قرآنی طلباء اور سينكڑوں شہريوں نے اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے ۲۰۱۰ء كو قرآن كريم كا سال قرار دينے كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
سدات ٹارٹملو اوغلو نے اس سيمينار میں "قرآن كريم میں پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
615172