اس كےعلاوہ عرب زبان ممالك سے بھی نامور حفاظ نے شركت كی تھی ليكن ان مقابلوں میں غير عرب زبان حفاظ كی شركت ميرے لئے انتہائی اہميت كی حامل ہے۔
ايران كے ۲۷ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں منصف كمیٹی كے ركن "عدنان قاسم" الصالحی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ حديث نبوی(ص) "اكرموا اہل القرآن فمن اكرممھم، فقداكرمنی" كےپيش نظر كہنا چاہیے كہ قائد انقلاب اسلامی "دام ظلہ" نے قرآنی سرگرميوں كی حمايت كرتے ہوئے ايران اور ديگر ممالك میں قرآنی سرگرميوں میں ضافہ اور رسول اكرم(ص) كی سنت كے احترام كا باعث ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كے قرآنی مقابلے بہت سے ممالك كے قرآنی مقابلوں كا آئیڈيل ہیں اور یہ بات سے عكاسی كرتا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی نے اپنے حكيمانہ كردار كے ذريعے قرآنی سرگرميوں كی حمايت كی ہے۔
615838