زمبابوے میں "الہی اديان میں مہدويت كا مقام" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں "الہی اديان میں مہدويت كا مقام" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:13 - July 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1959927
ثقافتی گروپ: منجی عالم بشريت حضرت امام مہدی عجلاللہ تعالی فرجہ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۲۷ جولائی كو زمبابوے كے شہر حرارہ میں "الہی اديان میں مہدويت كا مقام" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
جس میں اسلامی ممالك كے ڈپلومیٹس، اسلامی سنٹرز كے علماء اور شيوخ، كليساوں كے قائدين اور زمبابوے میں ايرانی سفارت خانے كا عملہ اور ايرانی شركت كریں گے۔
زمبابوے میں ايران كے سفير "پورنجف" آفريقی كليسا كے "مولنگا" انجمن مسلمان طلباء كے سربراہ "علی جانس" اور كاڈوكا شہر كے امام خمينی(رح) سنٹر كے سربراہ "شيخ جولای" اس سيمينار سے خطاب كریں گے۔
زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر اسدی موحد اس سيمينار میں الہی اديان میں مہدويت كا مفہوم اور اسلامی كلامی مكاتب میں مہدی (عج) كا مقام كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
617686

نظرات بینندگان
captcha