ہيمبرگ كے علوم اسلامی انسٹیٹيوٹ كے انچارج محمد رضوی راد نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ميرا عقيدہ ہے كہ فقط ترجمہ كافی نہیں ہے اور یہ قرآن كريم كے حق مطلب كو ادا نہیں كر سكتا بلكہ ان ترجموں كے ساتھ ساتھ تفسير اور وضاحت كی ضرورت ہے تاكہ آيت كے حقيقی مفہوم كو سمجھا جاسكے لہذا اہم نے ترجمہ اور تفسير قرآن كريم كے نام ايك اہم منصوبے كا آغاز كر كے ۶۰۰ سے ۷۰۰ صفحات پر مشتمل جرمن زبان میں ترجمہ اور تفسير قرآن كريم كو شائع كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
رضوی راد نے مزيد كہا كہ جرمنی كا اسلامی علوم انسٹیٹيوٹ ايك پرائيوٹ انسٹیٹيوٹ ہے اور اس وقت یہ ايك مالی مددگار كی تلاش میں ہے۔
618867