بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" ولی عصر بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ كی رپورٹ كے مطابق اس سال اٹلی كے دارالحكومت روم میں امام زمانہ(عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے عظيم الشان جشن كاانعقاد كرے گا اور مہدويت كے موضوع پر ايك عالمی نشست كا اہتمام كيا جائے گا۔
رپورٹ میں كہا گيا ہے كہ اس ادارے كی سرگرميوں كو ديكھتے ہوئے پاپ كے نائب نے كہا ہے كہ عالمی سطح پر منجی عالم بشريت "مہدوی ومسيح" كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد كيا جائے۔
واضح رہے كہ حضرت مسيح(ع) كے قيام اور امام مہدی(عج) كے قيام كے مابين بہت سارے مشتركات پائے جاتے ہیں۔
من جملہ مشتركات میں ايك یہ ہے كہ حضرت امام زمانہ(عج) كےمادری جد حضرت شمعون كا مدفن بھی ویٹيكن میں ہے۔
اس طرح موصولہ رپورٹ كے مطابق بيلجيئم كے دارالحكومت بروكس میں بھی امام زمانہ(عج) كا عظم الشان جشن ميلاد منعقد كيا جائےگا۔
621233