بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے "لاحساء" كے شيعہ حضرات جو مدينہ منورہ كے ايك ہوٹل میں امام عصر(عج) كے ميلاد كے موقع پر مذہبی تقريب منعقد كر رہے تھے پر سعودی عرب كی امر بالمعروف و نہی عن المنكر كمیٹی كے شرپسندوں نے دھاوا پول ديا۔
عينی شاہدين كا كہنا ہے كہ امربالمعروف كمیٹی كے غنڈوں نےديواروں پر لگے ہوئے تمام پلے كارد پھاڑ دیے جن پر مختلف احاديث درج تھیں اور مذہبی تقريب میں شامل تمام افراد كو وہاں سے باہر نكلنے پر مجبور كر ديا۔
واضح رہے كہ سعودی عرب كی یہ نام نہاد كمیٹی شيعہ زائرين كی كڑی نگرانی كرتی ہے اور دعاؤں كی كتب بھی لے جانے سے روكتی ہے۔
624301