مصر میں ذہنی مريضوں كے لئے حفظ قرآن كے مقابلوں كا آغاز

IQNA

مصر میں ذہنی مريضوں كے لئے حفظ قرآن كے مقابلوں كا آغاز

15:08 - August 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1974778
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں زہنی مريضوں كے پہلے قرآنی مقابلے منعقد ہوئے ان مقابلوں كا اہتمام مصر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصر كے روزنامے "اليوم السابع" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے قاہرہ میں وزارت اوقاف ومذہبی امور كی عمارت میں منعقد ہو رہے ہیں۔
حفظ كامل قرآن كريم، حفظ ۱۵ پارے اور حفظ ايك پارہ پر مشتمل یہ قرآنی مقابلے ۷ ماہ رمضان تك جاری رہیں گے۔
واضح رہے كہ مصر كی وزارت اوقاف نے ان مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والوں كے لئے مجموعی طور پر ۶۰ ہزار مصری ليرہ انعام معين كر ركھا ہے۔
634369

نظرات بینندگان
captcha