بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'Lefigaro" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ افغانستان كے ہزاروں باشندوں نے كابل میں مظاہرہ كيا ہے جس میں زندگی كے ہر شعبہ سے تعلق ركھنے والے افراد نے شركت كی ہے اور مظاہرين نے ۱۱ ستمبر كو "قرآن سوزی دن" كے طور پر منانے كی شديد مذمت كی ہے۔
مظاہرين نے امريكہ اور اس كے نمك خواروں كے خلاف سخت نعرہ بازی كی اور امريكہ كو اسلام سب سے بڑا دشمن قرار ديا۔
واضح رہے كہ افغانستان میں قائم امريكی سفارت خانہ نے ايك اعلامیہ جاری كيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ امريكہ كسی بھی مذہب كے خلاف بے احترامی كو قبول نہیں كرتا۔
650307