دوسرے ممالك میں ايرانی طلباء كے قرآنی فيسٹيول كو بہت زيادہ پذيرائی ملی ہے

IQNA

دوسرے ممالك میں ايرانی طلباء كے قرآنی فيسٹيول كو بہت زيادہ پذيرائی ملی ہے

12:52 - October 14, 2010
خبر کا کوڈ: 2012673
ثقافتی گروپ: دوسرے ممالك میں ايرانی طلباء كی اسلامی انجمنوں نے ايرانی طلباء كے تيسرے قرآنی فيسٹيول كو بہت زيادہ سراہا ہے۔
دوسرے ممالك میں ايرانی طلباء كے امور میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندہ دفتر كے مشير حجۃ الاسلام "عين اللہ عابدی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كی وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی سے وابستہ ملك كی قرآنی سرگرميوں كی ترويج اور توسيع كے سنٹر كے تعاون سے یہ فيسٹيول منعقد ہوا ہے جو ۲۲ اكتوبر تك جاری رہے گا۔
حجۃ الاسلام عابدی نے مزيد كہا كہ ان فيسٹيول كے ايك شعبہ میں مضمون نويسی، دوسری زبان كے متون اور آرٹ كا ترجمہ اور ديگر شعبہ میں حفظ، قرائت قرآن كريم اور اس كے مفاہيم جيسے موضوعات پر پروگرام منعقد كیے جا رہے ہیں۔
673938

نظرات بینندگان
captcha