فرانس میں جشن عيد غدير انتہائی شان و شوكت سے منايا جائے گا

IQNA

فرانس میں جشن عيد غدير انتہائی شان و شوكت سے منايا جائے گا

12:56 - November 08, 2010
خبر کا کوڈ: 2027795
بين الاقوامی گروپ: عيد غدير كی مناسبت سے فرانس كے دارالحكومت پيرس میں واقع بيت الزہر محفل جشن انتہائی عقيدت و احترام كے ساتھ منعقد ہوگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انجمن بيت الزہراء كے زير اہتمام منعقد ہونے والی محفل جشن مقامی وقت كے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگی ۔ جشن میں اسلامی جمہوریہ ايران كے مختلف اداروں كے اہل كار يونيورسٹيوں میں زير تعليم طلباء اور ديگر محبان اہل بيت شركت كریں گے۔
انجمن بيت الزہرا كی ترجمان ويب سائٹ كے مطابق پروگرام میں تلاوت قرآن مجيد اور دعائے كميل كے بعد مختلف علمائے كرام اس عيد اور عظيم دن كی اہميت پر روشنی ڈالیں گے اور ذاكرين و شعراء عيد غدير كی مناسبت سے بارگاہ حضرت امام علی میں نذرانہ عقيدت پيش كریں گے۔
690183
نظرات بینندگان
captcha