علامہ بدرالدين الحوثی كی علمی و تبليغاتی خدمات كا محور قرآن مجيد تھا

IQNA

علامہ بدرالدين الحوثی كی علمی و تبليغاتی خدمات كا محور قرآن مجيد تھا

14:44 - November 27, 2010
خبر کا کوڈ: 2038257
بين الاقوامی گروپ: يمن كی معروف مذہبی شخصيت اور الحوثی تنظيم كے روحانی پيشوا علامہ بدرالدين الحوثی كی تعليمی، مذہبی اور تبليغی خدمات كا سرچشمہ قرآن مجيد تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق يمن كے معروف شيعہ عالم دين اور الحوثی تحريك كے روحانی پيشوا علامہ بدرالدين الحوثی جمعرات كے روز دارفانی سے كوچ كرگئے۔
تحريك الحوثی كے ترجمان محمد عبدالسلام نے ايك بيان میں انكی وفات كی خبر ديتے ہوئے كہا كہ علامہ بدرالدين الحوثی كی زندگی قرآن مجيد سے ساتھ بسر ہوئی اور قرآنی تعليمات ان كی زندگی كی رہنما تھیں۔
يمن نيوز كی رپورٹ كے مطابق بيان میں علامہ بدرالدين الحوثی كو امر بالمعروف و نہی عن المنكر كا اہل قرار ديا گيا ہے اور كہا گيا ہے كہ علامہ جہاد، تعليم، ثقافت اور تربيت كے ميدان میں ہميشہ قرآن مجيد ہی سے رہنمائی ليتے تھے۔
محمد عبدالسلام نے مذكورہ بيان میں علامہ بدرالدين كی وفات پر امت مسلمہ اور عالم عرب كی خدمت میں تعزيت بھی پيش كی ہے۔

701934
نظرات بینندگان
captcha