فلسطين كے موضوع پر پيرس میں نشستیں

IQNA

فلسطين كے موضوع پر پيرس میں نشستیں

15:00 - December 07, 2010
خبر کا کوڈ: 2043984
بين الاقوامی گروپ: "فلسطين كی موجودہ صورت حال اور مسائل كا ثقافتی و سياسی حل" كے عنوان سے پيرس میں دسمبر ۲۰۱۰ ء سے جون ۲۰۱۱ء تك متعدد نشستوں كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پيرس كے اسكول فار ایڈوانس اسٹڈيز ان دی سوشل سائنسز [[EHESS كے زير اہتمام ہونے والی ان نشستوں میں اسرائيلی سازشوں كے خلاف فلسطينيوں كی جانب سے اپنائی جانے والی پاليسيوں كے بارے میں تبادلہ خيال ہوگا۔
EHESS كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق دسمبر ۲۰۱۰ سے شروع ہونے والا نشستوں كا یہ سلسلہ جون ۲۰۱۱ ء تك جاری رہے گا اور ان نشستوں سے مسلم اور غير مسلم دانشور خطاب كریں گے۔ ہر نشست میں شركاء میں سے كوئی ايك شخصيت فلسطين كی تاريخ ، ثقافت، يا تمدن كے بارے میں مقالہ پيش كرے گی۔
صبرا و شتيلا كے شہداء، فلسطينيوں كا قومی نشخص، فلسطينيوں كا قومی ورثہ اور جنگ كے بارے میں فلسطينی صحافيوں كا كردار وہ اہم موضوعات ہیں جن بارے میں نشستوں كے دوران مقالات پيش كیے جائیں گے۔
707404
نظرات بینندگان
captcha