بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجسنی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سيد الشہداء حضرت امام حسين اور ان كے باوفا اصحاب كی ياد منانے كے لیے اسپين كے دارالحكومت میڈریڈ میں مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا ہے۔ ان مجالس عزا كا اہتمام اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كی جانب سے كيا گيا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق نو اوردس محرم الحرام كو منعقد ہونے والی مجالس میں علمائے كرام امام حسين اور ان كے باوفا اصحاب كی سيرت پر روشنی ڈالیں گے اور مجالس كے اختتام پر سيد الشہداء كی ياد میں ماتم اور نوحہ خوانی ہوگی۔
رپورٹ میں آيا ہے كہ نو اور دس محرم شيعہ سنٹر میڈریڈ كے علاوہ اسپين كے ديگر اہم شہروں میں بھی سيد الشہداء كی ياد میںصف ماتم بچھائی جائے گی۔
708867