قدس شريف كے لیے مراكش كی دس لاكھ درہم كی امداد

IQNA

قدس شريف كے لیے مراكش كی دس لاكھ درہم كی امداد

14:01 - December 12, 2010
خبر کا کوڈ: 2046634
بين الاقوامی گروپ: اسلامی ثقافتی ورثے اور اسلامی تمدن كی حفاظت كے لیے مراكش نے ايك ملين درہم قدس شريف كے لیے دينے كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مراكش كے معروف شہر فاس كی ميونسپل كارپوريشن كے سربراہ حامد شبات نے كہا ہے كہ قدس شريف كی حفاظت كے لیے ايك ملين درہم دیے جانے كا مقصد ايك طرف تو فاس اور قدس شريف كو بہن شہر قرار ديئے جانے كی وجہ سے ہے اور دوسری طرف قدس شريف كی ثقافتی ترقی كی جانب ايك قدم ہے۔
MAP ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق حامد شبات نے اس موقعہ پر انجمن بيت المال القدس كے سربراہ ملك محمد ششم كی كوششوں كو سراہتے ہوئے كہا كہ قدس شريف كی ثقافت و تمدن كی حفاظت اور یہودی سازی كے خلاف ان كی خدمات كو فراموش نہیں كای جاسكتا۔
دس لاكھ درہم كے عطیہ كے حوالے سے انہوں نے بتايا كہ یہ پروجيكٹ ميونسپل كارپوريشن میں پيش كيا گيا تو اركان نے اس كا بھرپور استقبال كيا اور اسے منظور كرليا۔
710296
نظرات بینندگان
captcha