مشہد میں منعقد ہونے والے مقابلے مسلمان طلباء كی قرآنی صلاحيتوں كو نكھارنے كی جانب ايك اہم قدم ہیں، حسن الصحاف

IQNA

مشہد میں منعقد ہونے والے مقابلے مسلمان طلباء كی قرآنی صلاحيتوں كو نكھارنے كی جانب ايك اہم قدم ہیں، حسن الصحاف

19:26 - December 20, 2010
خبر کا کوڈ: 2050571
قرآنی سرگرمياں گروپ:قرآنی مقابلوں كے عراقی جج مضر محمد علی حسن الصحاف نے كہا ہے كہ قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلے حفظ اور قرائت كے ميدان میں مسلمان طلباء كی صلاحيتوں كو نكھارنے كی جانب ايك اہم قدم ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ العلوم الدينیہ كاظمين كے سربراہ اور مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے عراقی جج مضر محمد علی حسن الصحاف نے كہا ہے كہ مسلمان طلباء كے درميان ہونے والے قرآنی مقابلوں كے نتيجہ میں دنيا بھر سے مسلمان طلباء مذہبی و جغرافيائی سرحدوں سے بالاتر ہوكر قرآن مجيد كے ماحول میں اكٹھے ہونگے اور مسلمان طلباء كا یہ اجتماع باہمی تعلقات كے فروغ اور ايك دوسرے كے تجربات سے فائدہ اٹھانے كے مواقع فراہم كرے گا۔
قرآنی مقابلوں كے انعقاد كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے حسن الصحاف نے كہا كہ ايران میں منعقد ہونے والے مقابلے انتہائی منظم اور عمدہ ہوتے ہیں جو قرآنی سرگرميوں اور قرآنی مقابلوں میں ايران كے اعلی تجربات كے عكاس ہیں۔
714514
نظرات بینندگان
captcha