بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن و سنت انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ حمد مطر تريم نے مقابلوں كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے ناموں كے انداراج كا شروع ہونے والا سلسلہ تين دن تك جاری رہے گا اور قرآنی مقابلوں میں شركت كے خواہشمند افراد قرآن و سنت انسٹی ٹيوٹ شارجہ يا متحدہ عرب امارات میں واقع انسٹی ٹيوٹ كی ديگر برانچز میں اپنا نام لكھوا سكتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات كی سركاری ويب سائٹ وام كی رپورٹ كے مطابق حمد مطر تريم نے كہا ہے كہ قرآنی مقابلے مختلف سن كے افراد كے درميان ہونگے اور ان مقابلوں میں معذور افراد كے مقابلے بھی شامل ہیں۔
الحساوی قرآنی مقابلوں كی انتظامیہ نے اعلان كيا ہے كہ مقابلوں كے دوران نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انتہائی نفيس انعامات سے نوازا جائے گا۔
714828