بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے ذيلی ادارے الھدی انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے آئين كا دنيا كی مزيد دس زبانوں میں ترجمہ كيا گيا ہے اور اب ان مزيد دس ترجموں كے اضافے كے ساتھ اسلامی جمہوریہ ايران كا آئين ان عالمی دستاويزات میں شامل ہوگيا ہے جن كا ترجمہ ۴۰ سے زيادہ زبانوں میں كيا جاچكا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق دنيا كی مختلف زبانوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قانون كا ترجمہ كروانے كا مقصد دنيا بھر كے دانشوروں اور سياست دانوں كو اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام سے آشنا كرنا ہے۔
717751