دس مزيد زبانوں میں ترجمہ ہونے كے بعد اسلامی جمہوریہ ايران كے آئين كا ترجمہ دنيا كی ۴۱ زبانوں میں مكمل ہوچكا ہے

IQNA

دس مزيد زبانوں میں ترجمہ ہونے كے بعد اسلامی جمہوریہ ايران كے آئين كا ترجمہ دنيا كی ۴۱ زبانوں میں مكمل ہوچكا ہے

14:53 - December 25, 2010
خبر کا کوڈ: 2052902
بين الاقوامی گروپ: كروشيا ، فلپائينی، ازبكی، كردی، پشتو، سوئیڈش، قرغزی، عبری، جورجيا اور پولينڈی زبان میں ترجمہ ہونے كے بعد اسلامی جمہوریہ ايران كے آئين كا اب تك ۴۱ زبانوں میں ترجمہ ہوچكاہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے ذيلی ادارے الھدی انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے آئين كا دنيا كی مزيد دس زبانوں میں ترجمہ كيا گيا ہے اور اب ان مزيد دس ترجموں كے اضافے كے ساتھ اسلامی جمہوریہ ايران كا آئين ان عالمی دستاويزات میں شامل ہوگيا ہے جن كا ترجمہ ۴۰ سے زيادہ زبانوں میں كيا جاچكا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق دنيا كی مختلف زبانوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قانون كا ترجمہ كروانے كا مقصد دنيا بھر كے دانشوروں اور سياست دانوں كو اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام سے آشنا كرنا ہے۔
717751
نظرات بینندگان
captcha