نيويارك میں مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان مشتركہ نشست

IQNA

نيويارك میں مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان مشتركہ نشست

14:53 - January 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2061489
بين الاقوامی گروپ: مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان مكالمہ كے سلسلہ میں نيويارك رياست كے شہر روچسٹر میں ۲۹ جنوری ۲۰۱۱ء كو ايك مشتركہ نشست منعقد ہوگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايك دوسرے كی بہتر شناخت اور پر امن معاشرے كے قيام كے بارے میں تبادلہ خيال كے لیے مسلمانوں اور عيسائيوں كی ايك مشتركہ نشست كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ مشتركہ نشست نيويارك رياست كے شہر روچسٹر میں واقع مسجد ابوبكر اور سينٹ جان كليسا میں منعقد ہوگی۔
Post Bulletin ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق نشست كا آغاز صبح نو بجے ہوگا اور دوپہر گيارہ بجے تك نشست جاری رہے گی۔
عيسائيوں كے رہنما كتی وارن اور روچستر كی اسلامی تنظيم كے ترجمان راشد فردوس نشست كی صدارت كریں گے اور اسلام اور عيسائيت كے درميان موجود تعلقات كے بارے میں روشنی ڈالیں گے۔
نشست كا مقصد ايسے راستوں كو تلاش كرنا ہیں جن كے ذريعہ ايك پر امن معاشرے كی تشكيل ممكن ہو اور جہاں سب ايك دوسرے كا احترام كرتے ہوں۔
726100
نظرات بینندگان
captcha