بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سينيگال كے دارالحكومت ڈاكار میں آئيسسكو اور سينيگال كی وزارت مذہبی كے زير اہتمام منعقد ہونے والے مسلمان دانشوروں كے عالمی اجلاس كے انتظامات كا جائزہ لينے كے لیے آئيسسكو كے سيكرٹری جنرل عبد العزيز عثمان التويجری اور سينيگال كے وزير مذہبی امور ممدو بامبا انجائی كے زير صدارت ايك اجلاس منعقد ہوا۔
آئيسسكو كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اس سے قبل بھی انتظامات اور ديگر اہم امور طے كرنے كے سلسلہ میں سينيگال كے صدر مملكت عبداللہ واد كی سربراہی میں ايك اجلاس منعقد ہوچكا ہے۔
رپورٹ كے مطابق دنيا بھر كے مسلمان دانشور اس عالمی كانفرنس میں عالم اسلام كو در پيش مشكلات اور چيلنجز كے بارے میں تبادلہ خيال كریں گے۔ اور اس بارے میں مناسب راہ حل پيش كریں گے۔
730464